ایک تولہ سونا 500 روپے سستا ہوگیا

September 11, 2020

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے کم ہوکر 1 لاکھ 14ہزار 500 روپے ہوگئی۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 1 لاکھ 14 ہزار 500 روپے ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پی ایس ایکس: انڈیکس میں 116 پوائنٹس کی کمی

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کا مزید کہنا ہے کہ عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 12 ڈالر کم ہوکر 1944 ڈالر فی اونس ہے۔