اسلام آباد میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں غیر معمولی اضافہ

September 11, 2020

وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ ایک ہفتہ میں کورونا کیسز کی شرح میں اضافہ ہوگیا ہے۔ 5 ستمبر کو ایک دن میں 8 کیسز تھے، تاہم آج 11 ستمبر کو ایک ہی روز میں 28 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسز میں اضافہ ہونے کے حوالے سے ضلعی افسر صحت ڈاکٹر ضعیم نے کہا کہ شہر بھر میں شہری اور تاجر ایس او پیز کے مطابقاحتیاط نہیں کر رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اب ہم سختی سے کاروائی کا آغاز کرنے جا ریے ہیں، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے بھی سوشل میڈیا کے ذریعے شہریوں کو خبردار کرتے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کو کہا ہے۔