کانگو :سونے کی کان بیٹھنے سے 50 مزدور ہلاک

September 12, 2020

افریقی ملک کانگو میں سونے کی کان بیٹھنے سے 50 مزدور ہلاک ہو گئے۔

کانگو کے مشرقی علاقے کمیٹنگا میں شدید بارش کے باعث سونے کی کان بیٹھ گئی۔

رپورٹ کے مطابق جس وقت سونے کی کان بیٹھنے کا حادثہ پیش آیا تو زیادہ تر مزدور شافٹ میں تھے جو باہر نہ نکل سکے۔

مقامی این جی او کے مطابق حادثے میں کم از کم 50 مزدور ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سونے کی کان بیٹھنے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں کو باہر نکالنے کا کام جاری ہے۔