عادل الجبیر کا شاہ محمود قریشی سے ٹیلیفونک رابطہ

September 15, 2020


سعودی وزیرمملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر نے وزیرخارجہ شاہ محمود سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے، جس میںدو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاک سعودی برادرانہ مراسم دہائیوں پر محیط ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب کےساتھ اسٹریٹیجک شراکت داری فروغ دینے کیلئے پُرعزم ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عادل الجبیر نے امارات کے وزیرخارجہ شیخ عبدﷲ بن زاید آل نہیان، بحرینی وزیر خارجہ عبداللطیف بن راشد الذیانی اور یمنی وزیر خارجہ سے بھی ٹیلیفونک رابطے کیے ہیں۔