تقویت الایمان ٹینس چیمپئن شپ: مصحب، ابراہیم، اظہر اور محمد علی کوارٹر فائنل میں

September 15, 2020

مصحب عمیر، ابراہیم التفات، اظہر کچھی اور محمد علی، تقویت الایمان اسکول سندھ ر رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

یونین کلب کراچی میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ کے مینز سنگلز کے دوسرے راؤنڈ میں مصحب عمیر نے عامر ممتاز کو، محمد ابراہیم التفات نے محمد احمد خالد کو اور محمد علی نے شاہد امان کو شکست دیکر جبکہ اظہر کچھی نے شیراز کے خلاف واک اوور حاصل کرکے ٹاپ ایٹ میں پہنچ گئے۔

ایگزیکٹو مینز سنگلز میں فیضان علی نے شیخ سعد شکیل کو10-0 سپر ٹائی بریک میں ہرا دیا۔ انڈر 17 سنگلز کے راؤنڈ رابن مقابلوں میں آیان یوسف نے حسن شیخ کو اور انڈر 15 سنگلز آیان یوسف نے کاشان طارق کو ہرا دیا۔

انڈر 13سنگلز کے کوارٹر میں باسم علی نے نبراس ملک (آرمی پبلک اسکول) کو اور احسن احمد نے عبداللّٰہ رزاق کو زیر کیا۔ انڈر11سنگلز کے سیمی فائنل میں نبراس ملک نے فرجام خان کو اور حسیب نے سبرینہ خان کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی۔

بدھ کو مقابلے صبح 11بجے سے شروع ہوں گے۔