برطانوی ائرویز کا لندن سے لاہور کیلئے براہ راست پروازوں کا اعلان

September 17, 2020

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)برطانوی ائرویز کی طرف سے لندن سے لاہور کیلئے براہ راست پروازوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔برطانوی ہائی کمشنر کرسچئن ٹرنر نے برٹش ائرویز کا پریس نوٹ ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے اسے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات کی گہرائی کی علامت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ برٹش ائر ویز برطانیہ سے لاہور پروازیں چلائے گی۔ اس سے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان عوامی رابطے اور کاروبار کے مواقع کو فروغ ملے گا۔