برطانیہ میں کورونا کی دوسری لہر6 ماہ کے اندر آنے کا خدشہ

September 17, 2020

لندن(جنگ نیوز) برطانیہ کے 80فیصد ڈاکٹروں کو کورونا کی دوسری لہر 6 ماہ کے اندر آنے کا خدشہ ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ایک نئے سروے میں برطانیہ کے تقریباً 86 فیصد ڈاکٹروں کاکہنا ہےکہ انہیں توقع ہے کورونا کی دوسری لہر آئندہ 6 ماہ میں آسکتی ہے، اس وقت برطانیہ کیلئے ’’آر‘‘ نمبر 1.7ہے جس کا مطلب ہےکہ کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیںاسی لیے ہر ہفتے کیسز کی تعداد دوگنی ہوتی جارہی ہے۔ برطانوی میڈیکل ایسوسی ایشن نے سروے میں برطانیہ کے 8ہزار سے زائد ڈاکٹرز اور میڈیکل طلباء سے رائے لی ہے۔