اسلام آباد (نمائندہ جنگ)وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات کے مطابق وفاقی حکومت کی غیر استعمال پراپرٹیز( جائیدادوں ) کی نیلامی کا آغاز 7 ستمبر سے شروع ہوا اور اب تک اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ ،فیصل آباد اور وہاڑی میں 26 میں سے 1 2 جائیدادیں فروخت/ نیلامی ہو چکی ہے۔ ان پراپرٹیز کی نیلامی سے قومی خزانے میں ایک ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہو چکا ہے۔اگلے مرحلے میں رحیم یار خان ، نواب شاہ، ایبٹ آباد اور لاہور میں مزید 4 پراپرٹیز نیلام کی جائیں گی۔