ملک میں افراتفری اور عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں‘ ن لیگ

September 17, 2020

کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ(ن) کوئٹہ ڈویژن کے صدر محمد رحیم کاکڑ،جنرل سیکرٹری نسیم الرحمان،جنرل سیکرٹری کوئٹہ جاوید اقبال،آغا عمر شاہ،جنرل سیکرٹری پشین میروائس کاکڑ ایڈووکیٹ، طارق بٹ ایڈووکیٹ، ذاکر بنگلزئی ،ارباب اقبال،نثار اچکزئی،دین محمد،نصیب اللہ، شنو گل ،نظام خان اورصادق آغا نے بیان میں کہا ہے کہ ملک میں بڑھتے جنسی واقعات کی بنیادی وجہ انصاف کی عدم فراہمی ہے۔ ملک میں افراتفری کا ماحول ہے اور عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں انصاف کی فراہمی میں دنیا کی ناراضگی بھی بڑی رکاوٹ ہے کیونکہ اگر کسی مجرم کو سرعام پھانسی دی جاتی ہے تو کہیں امریکہ ناراض نہ ہوجائے۔لہٰذا ضروری ہے کہ بحیثیت مسلمان اسلامی قانون کو بھی مدنظر رکھا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ جنسی درندوں کی سزائوں پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور سخت سزا ئیں دی جائیں تاکہ وہ آئندہ کیلئے عبرت کا نشان بن جائیں۔