قومی ویمن کرکٹ ٹیم کیلئے اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ کی تلاش

September 17, 2020

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ویمن کرکٹ کے لیے اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ کی تلاش شروع کر دی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ اگلے ماہ سے ویمن کرکٹ کی سرگرمیوں کو بھی شروع کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ، اس سلسلے میں کوچنگ اسٹاف کو مکمل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

پی سی بی نے ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لیے درخواستیں طلب کیں اور اب ویمن ٹیم کے لیے اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ کی تلاش کے لیے اخبار میں اشتہار دے دیا ہے ۔

اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ ویمن ٹیم اور ہائی پرفارمنس سنٹر میں کام کرے گا ، ایسوسی ایشنز کے ساتھ کام کرنا بھی کوچ کی ذمہ داریوں میں شامل ہو گا ۔

واضح رہے کہ عہدے کے خواہشمند امیدوار 16 اکتوبر تک درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں ۔۔