• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی کا اگلا ہدف ویمن کرکٹ سرگرمیوں کی بحالی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کہا ہے کہ اگلا ہدف ویمن کرکٹ سرگرمیوں کی بحالی ہے، جس کے لیے پی سی بی ویمن ونگ نے منصوبہ بندی شروع کردی ہے۔

پاکستان ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 30 ستمبر سے شروع ہوگا۔ پی سی بی نے تمام منصوبہ بندی کرلی، اب اس کا اگلا ہدف ویمن کرکٹ کی سرگرمیوں کی بحالی ہے۔

اس سلسلے میں پی سی بی ویمن ونگ نے منصوبہ بندی شروع کر دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی ویمن ونگ اکتوبر کے آخر میں ویمن کرکٹ کی سرگرمیاں شروع کرنا چاہتا ہے۔

ڈومیسٹک ٹورنامنٹ چار ٹیموں کے درمیان ہوگا، کورونا ایس او پیز کے ساتھ ویمن بائیو سیکور ببل کے لیے سنٹرل اسٹیشن کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

تازہ ترین