ملک میں شیعہ سنی فساد کرانےکی بھارتی سازش ناکام بنادی گئی، شیخ رشید

September 17, 2020


وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک میں شیعہ سنی فساد کروانے کی بھارتی سازش ناکام بنادی گئی، وہ لوگ پکڑے گئے جو راولپنڈی، اسلام آباد میں شیعہ سنی علما کو شہید کرنا چاہتے تھے۔

راولپنڈی میں شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان شیعہ سنی علما کو شہید کرکے ملک میں آگ لگانا چاہتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب ایک ہیں، ملک میں شیعہ سنی اتحاد قائم ہے اور رہےگا۔