ریسکیو 1122 کی بہتری کیلئےکام ہوتا تو یہ محکمہ کہاں ہوتا، پرویز الہٰی

September 17, 2020

اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی نے کہا ہے کہ سابق حکومت ریسکیو 1122 کی بہتری کیلئے کام کرتی تویہ محکمہ کہاں سے کہاں پہنچ جاتا، یہ محکمہ دس سال سےلاوارث رہا، ہم اسے مکمل خود مختار بنانا چاہتے ہیں۔

ریسکیو 1122 کیلئے پنجاب اسمبلی کی اسپیشل کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ ریسکیو 1122 کےسروس ریگو لیشنز سمیت دیگر اہم معاملات التوا کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دس سال سے ملازمین ریگولر ہوئے نہ انکی پرموشن ہوئی، ملازمین عدم تحفظ کا شکار ہیں۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ سروس اسٹرکچر، ریگولرائیزیشن اور دیگر ایشوز کےحل کیلئے ایک ہفتے میں تجاویز پیش کی جائیں۔

انہوں نےکہا کہ ریسکیو 1122 کے نئے اسٹیشنوں کو جدید مشینری فراہم کریں گے۔