بھارتی فوج کی ایل او سی پر شدید فائرنگ ، دو خواتین سمیت 3شہری زخمی

September 18, 2020

کوٹلی ( نمائندہ جنگ) لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج نے گزشتہ روز بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جس کے نتیجے میں دوخواتین سمیت 3افراد شدید زخمی اور کئی رہائشی مکانات تباہ ہوگئے سب ڈویژن نکیال کے دیہات کو نشانہ بنایا گیا۔ پاک فوج کی موثر جوابی کارروائی کئی بھارتی چوکیوںکونشانہ بنایا۔جمعرات کے روز لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج نے سب ڈویژن نکیال کے گائوں لنجوٹ،اندروٹھ موڑہ دھروتی بالا کوٹ اندرولہ ناڑڈبسی کی سول آبادی پر شدید فائرنگ اور گولہ باری کی ۔ لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔ گولہ باری سے کئی رہائشی مکانوںکو نقصان پہنچا فائرنگ سے اندولہ ناڑ کی دو خواتین نصرت زوجہ عبدالروف اور ارم دختر قاضی محمد ریاض اورمحمد فیصل ولدمحمد حسین شدیدزخمی ہوئے۔جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال پہنچا دیاگیا۔ وقفہ وقفہ سے فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا اور پاک فوج نے موثرکارروائی کرتے ہوئے کئی بھارتی فوجی چوکیوں کونشانہ بنایا۔