صحابہؓ اور اہلبیتؓ ہمارا ایمان ہیں‘قاری محمد حنیف جالندھری

September 18, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) اہلسنت اتحاد فورم کے سرپرست اور وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ مولانا قاری محمد حنیف جالندھری نے کہا ہے کہ صحابہؓ اور اہل بیتؓ ہمارا ایمان ہیں، 24 ستمبر گھنٹہ گھر سے چوک کچہری تک لاکھوں کا اجتماع ہوگا گستاخیوں کی روک تھام، ناموس صحابہ و اہلبیت کی مؤثر قانون سازی کے لیے 24 ستمبر کو لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، وقت آگیا ہے مقدس شخصیات کی حرمت کویقینی بنایا جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتحاد اہلسنت کے زیر انتظام دفتر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ملتان میں علماء ومشائخ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اتحاد کے ڈپٹی کنوینئر علامہ خالد محمود نے کہا کہ اہلحدیث مکتب فکر کے قافلے عام خاص باغ سے شرکت کریں گے اتحاد کے رابطہ سیکرٹری مولانا زبیر احمد صدیقی نے کہا پوری قوم ملک بھر میں ناموسِ صحابہ کے لیے سڑکوں پر ہے ملتان میں ناموسِ صحابہ مارچ پورے ملک کا ریکارڈ توڑے گی، کنونشن میں ہزاروں علماء نے عہد کیا کہ مطالبات پورے ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔