ہائی وے کالونی کو ہائیکورٹ بلڈنگ کا حصہ بنانے کے منصوبہ پر کام جاری

September 18, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) ہائیکورٹ ملتان بینچ سے ملحقہ ہائی وے کالونی کو ہائیکورٹ بلڈنگ کا حصہ بنائے جانے کے منصوبہ کے ابتدائی مرحلے پر کام جاری ہے۔اس حوالے سے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی ہدایات پر رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ مشتاق احمد اوجلہ، ایڈیشنل رجسٹرار ملتان بنچ محمد یار ولانہ، ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل محمد شاہد حسین نے ہائی وے کالونی کا دورہ کیا۔ ذرائع کے مطابق وزٹ کے بعد صورتحال بارے چیف جسٹس کو بریفننگ دی جائے گی۔ واضح رہے کہ ہائیکورٹ میں نئی عدالتوں کے قیام کے لیے ہائی وے کی بلڈنگ لی جارہی ہے ۔