مشال قتل کیس میں دائر اپیلوں پر سماعت تیسرے روزبھی جاری رہی

September 18, 2020

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاور ہائیکورٹ میں مشال قتل کیس میں دائر اپیلوں پر سماعت تیسرے روزبھی جاری رہی جس میںملزمان کے وکلاکی جانب سے دلائل مکمل کرلئے گئے ، سماعت جسٹس لعل جان خٹک اور جسٹس سید عتیق شاہ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی، اس موقع پر سرکار اور مشال کے والد کی جانب سے وکلاآئندہ سماعت پر دلائل دینگے۔ ملزمان کے وکلاکے دلائل تین دن میں مکمل ہوئے۔ متعلقہ کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت نے ایک ملزم کو سزائے موت اور 7 ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔پشاور ہائیکورٹ کے کمرہ عدالت نمبر 5 میں انسداد دہشتگردی کے فیصلے کے خلاف اپیلوں پر سماعت ہورہی ہے ۔ عدالت نے ملزمان کے وکلاکے دلائل سننے کے بعد سماعت 22 ستمبر تک ملتوی کردی۔