پیر حمید الدین سیالوی انتقال کرگئے

September 18, 2020

آستانہ عالیہ سیال شریف کے سجادہ نشیں سابق سینیٹر پیر حمید الدین سیالوی 90 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ، ان کی نماز جنازہ آج سرگودھا میں ادا کی جائے گی ۔

پیر حمیدالدین سیالوی برصغیر کی عظیم روحانی شخصیت خواجہ قمرالدین سیالوی کے صاحبزادے تھے، آپ نے پوری زندگی اسلام کی ترویج میں گزاری وہ 1988 ءسے 1991 ء تک سینٹ کے رکن بھی رہے۔

پیر حمید الدین سیالوی سیاست میں مسلم لیگ نون سے وابستہ رہے، لیکن پھر سیاست کو خیر باد کہہ دیا۔

انہوں نے تحریک ختم نبوت میں بھی اہم کردار ادا کیا ، ملک میں امن اور بھائی چارے کے فروغ کیلئے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا، نا صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں پیر حمیدالدین سیالوی کے لاکھوں عقیدت مند ہیں ۔

ان کی نماز جنازہ آج آستانہ عالیہ سیال شریف میں اد اکی جائے گی۔