خواتین سے زیادتی کے واقعات کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

September 19, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) وسیب نیشنل تحریک کے زیراہتما موٹروے اور تو نسہ شریف میں خو اتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات کے خلاف چوک رشید آباد پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت پارٹی چیف آرگنائزر سید مطلوب بخاری، سٹی صدر حاجی پیر، ابرار احمد جوئیہ ودیگر نے کی۔ مظاہرےسے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ لا قانونیت ملک اور قوموں کو برباد کردیتی ہے،موٹر وے و تونسہ میں خواتین سے زیادتی کے مجروموں کو پھا نسی دی جائے۔