سول ایوی ایشن، 450 ملازمین کی اگلے گریڈ میں ترقی

September 20, 2020

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سول ایوی ایشن نے 450 ملازمین کو ترقی دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ، تمام ملازمین کو گریڈ 5 سے 6 میں ترقی دی گئی ہے،سب سے زیارہ ویجیلنس شعبے کے 151 ملازمین کو اگلے گریڈ میں ترقی دی گئی ، فائرشعبہ کے 71 جبکہ ایرٹریفک کنٹرول کے 21 ملازمین کو بھی اسٹاف گروپ 6 میں ترقی دی گئی ، ایس کیو ایم ایس شعبہ 19, آڈٹ کے 11 اور کمیونیکیشن شعبے کے 2 ملازمیں کو اگلے گریڈ میں پروموٹ کیا گیا ہے۔