نواز شریف نے ٹوئٹر اکاؤنٹ بنا لیا، پہلا پیغام’’ ووٹ کو عزت دو‘‘

September 20, 2020

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ بنا لیا ہے اور اپنا پہلا ٹویٹ بھی کیا ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ فالوورز کی تعداد پہلے ایک گھنٹے میں 15 ہزار جبکہ پہلے ہی دن 50 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔

ان کی صاحب زادی مریم نواز نے والد کے ٹوئٹر اکاؤنٹ بنانے کی تصدیق کر دی ہے۔سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے ٹوئٹر کو جوائن کرنے کے بعد ویلکم نواز شریف ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا یہ ٹاپ ٹرینڈ ن لیگ کی سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے سیٹ کیا گیا.

مریم نواز نے اس سلسلے میں ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ وہ مسرت کیساتھ یہ اعلان کر رہی ہیں کہ پاکستان کے عوام کے ساتھ جڑے رہنے کیلئے میاں نواز شریف نے ٹوئٹر جوائن کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔