زرغون گیس فیلڈ میں فنی خرابی‘ کوئٹہ وگردونواح میں سپلائی معطل

September 20, 2020

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)زرغون گیس فیلڈ میں فنی خرابی کے باعث کوئٹہ اورگردونواح میں گیس کی سپلائی جزوی طورپر معطل ہے جس سے صارفین کومشکلات کاسامنا کرناہے تفصیلات کے مطابق زرغون گیس فیلڈ میں 25 ایم ایم سی ایف کی مین لائن میںفنی خرابی کے باعث کوئٹہ شہر و گردونواح کو گیس کی سپلائی جزوی طور پر بند ہے جس کے باعث صارفین کو شدید ذہنی اذیت خصوصاً خواتین کو امور خانہ داری میں شدید مشکلات کاسامنا ہے سوئی گیس کی اچانک بندش کی وجہ سے سلنڈر میں گیس بھرنے والوں نے بھی گیس کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ کردیا تودوسری جانب تندوراور ہوٹلوں میں شہریوں کا رش دن بھر لگا رہا ذرائع نے بتایا کہ زرغون گیس فیلڈ میںفنی خرابی دور کرنے لئے ڈہرکی سےاسٹاف آچکا ہے اورامکان ہے کہ آج مرمت کاکام مکمل کرکے گیس کی سپلائی بحال کردی گئی جائے۔