تھائی بادشاہت کیخلاف بنکاک میں احتجاجی مظاہرے

September 21, 2020

بنکاک(جنگ نیوز )تھائی لینڈ میں ہزاروں نوجوان ملک میں بادشاہ کے خلاف سڑکوں پر سراپا احتجاج ہیں۔ مظاہرین ’تھائی لینڈ عوام کا ہے‘ کے نعرے کے ساتھ دارالحکومت میں مارچ کر رہے ہیں اور ملک میں بادشاہت کے وجود پر سوال اٹھا رہے ہیں۔ گزشتہ دو ماہ سے بنکاک میں قریب روزانہ کی بنیاد پر احتجاج جاری ہے جس میں نوجوان طلبہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ 2014 میں جمہوری حکومت کا تختہ الٹنے والے فوجی سربراہ اور موجودہ وزیراعظم پرایوت چن اوچا مستعفی ہوں۔ مظاہرین کا یہ بھی مطالبہ ہے کہ شاہی خاندان ملکی سیاست سے دور رہے۔ حکام کے مطابق ہفتے کے روز بنکاک میں ہونے والے مظاہرے میں 18 ہزار افراد شریک ہوئے جب کہ خبر رساں اداروں نے ان مظاہرین کی تعداد 30ہزارکے قریب بتائی ہے۔