اے ڈی کمشنر ون دادو کا22 سالہ بیٹا کروڑوں کی جائیداد کا مالک

September 22, 2020

حیدرآباد (رپورٹ/اے بی سومرو) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ضلع دادو کا22 سالہ بیٹا کروڑوں روپے کی جائیداد کامالک نکلا۔

ایف بی آر نے اے ڈی سی ون کے خلاف جانچ کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے جائیداد کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

ایف بی آر کے باوثوق ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ محکمہ ریونیو کا افسر بے نامی جائیدا کا حامل ہے جس نے اپنے بیٹے کے نام پر بھی کروڑوں روپے کے اثاثے بنائے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب نذیر احمد کاکہناہےکہ بیٹے کو جائیداد اسکی ماں نے دی،مخالفین الزامات لگارہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ضلع دادو کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون دادو نذیر احمد سومرو خود توکروڑوں روپے مالیت کے حامل ہیں،اس ضمن وہ ایف بی آر کراچی کے ریڈار پر ہیں لیکن ان کا 22 سالہ بیٹا ارسلان احمد بھی کروڑوں روپے مالیت کی جائیداد کا حامل ہے۔

ایف بی آر کی دستاویزات کے مطابق اے ڈی سی ون دادو نذیر احمد سومرو نے 18 فروری 2017ءکو اپنے 19سالہ بیٹے ارسلان کا نام ایف بی آر میں رجسٹرڈ کرایا اور اسی برس بیٹے کے نام پر 4کروڑ 68 لاکھ 82 ہزار 865 روپے کی مالیت کے اثاثے ڈکلیئر کیے۔