وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، کنٹرول لائن کی صورتحال پر بریفنگ

September 22, 2020

وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، کنٹرول لائن کی صورتحال پر بریفنگ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گزشتہ روز اہم ملاقات کی ہے جس میں ملک کی موجودہ سکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید، وفاقی کابینہ کے ارکان اور دیگر حکام شریک تھے۔ اس موقع پر لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی جارحیت پر بریفنگ دی گئی۔