پولیس والے ہی قبضہ مافیا بن جائیں تو عام شہری کیا کرے، لاہور ہائیکورٹ

September 22, 2020

لاہور(نمائندہ جنگ)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے زمینوں پر قبضہ میں ملوث ڈی پی او ز اور ایس ایچ اوز کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیالاہور ہائیکورٹ میں اراضی پر قبضہ کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی ہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس قاسم خان نےپنجاب پولیس کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر پولیس والے ہی قبضہ مافیا بن جائیں گے تو عام شہری بے چارہ کیا کرے اور آئی جی پولیس پنجاب سے قبضہ کرنے والے افسروں کے بارے میں رپورٹ مانگ لی۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان نے پنڈی بھٹیاں کے شہری جاوید اقبال کی درخواست پر سماعت کی جس میں بتایا گیا کہ ایس ایچ او ان کی اراضی پر قبضہ کرنا چاہتا ہے اور اسی وجہ سے ہراساں کیا جا رہا ہے۔