فیصلہ عوام ہی کرتے ہیں مگرآرٹی ایس ڈاؤن کر کے دھاندلی سے عوامی فیصلے تبدیل کر دئیے جاتے ہیں، مریم نوازکا شجاعت کے بیان پر ردعمل

September 22, 2020

لاہور( نمائندہ جنگ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ فیصلہ عوام ہی کرتے ہیں مگرآرٹی ایس ڈاؤن کر کے دھونس اور دھاندلی سے ان کے فیصلے تبدیل کر دئیے جاتے ہیں۔ مریم نواز نے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کے بیان پر اپنے ردعمل میں کیا ۔