تعمیراتی ملبہ نہ اٹھانے پر مشتعل ہمسایوں نے دو چوکیداروں کو زخمی کر دیا

September 22, 2020

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر) موتی رام روڈ پر تعمیراتی ملبہ نہ اٹھانے پر مشتعل ہمسایوں نے دو چوکیدار بھائیوں کو خنجر کے وار سے زخمی کر دیا پولیس کے مطابق موتی رام روڈ کواری روڈ کراس پر زیر تعمیر پلازے کا ملبہ پڑھا ہونے کے باعث رہائشیو ں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا تھا گزشتہ روز ہمسائیوں نے مشتعل ہو کر پلازے کے دو چواکیدار بھائیوں عصمت اللہ اور اسد اللہ کو خنجر کے وار کر کے زخمی کر دیا او ر فرار ہو گئے اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا جہاں دونوں بھائیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔