کراچی: بھارتی چینل دکھانے والے کیبل آپریٹرز کیخلاف کارروائی

September 22, 2020

کراچی میں غیر قانونی طور پر بھارتی چینلز دکھانے والے کیبل آپریٹرز کے خلاف کارروائی کی گئی۔

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگیولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے کراچی کے علاقے کورنگی میں غیرقانونی، بھارتی چینل دکھانے والے کیبل آپریٹرز کے خلاف کارروائی کی۔


پیمرا نے کارروائی میں 10سیٹلائٹ ریسیور، 2 انٹرنیٹ ڈیوائسز، 2 سی پی یو، 6 موڈیولیٹر اور 2 ٹرانسمیٹر بھی قبضے میں لے لیے ہیں۔

پیمرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق گولڈ کیبل نیٹ ورک بلال کالونی بھارتی چینل دکھانے میں ملوث پایا گیا۔