فیصل آبا د کا شہری آن لائن فراڈ کا شکار

September 23, 2020

فیصل آبا د کا شہری آن لائن فراڈ کا شکار بن گیا، ایف آئی اے کا اہلکار بن کر کریڈٹ کارڈ کی معلومات حاصل کر کے ڈیڑھ لاکھ کی آن لائن شاپنگ کرلی۔

فیصل آباد کے رہائشی جمیل احمد نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو درخواست دی ہے کہ نامعلوم شخص نے موبائل کال سے کریڈ ٹ کی معلومات حاصل کیں ، کالر نے خود کو ایف آئی اے کی بینک انٹرلنک برانچ کے افسر کے طور پر شناخت کرائی۔

جمیل احمد نے بتایا کہ ملزم نے دو ٹرانزکشن کے ذریعے ڈیڑھ لاکھ روپے کی آن لائن خریداری کی۔

متاثرہ شہری کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے سائبر کرائم فیصل آباد کو فراڈ سے متعلق تما م معلومات فراہم کی ہیں مگر تین ماہ بعد بھی کوئی کارروائی عمل میں نہیں آ سکی ہے۔