عدالتی پیشی پر دھکم پیل، مریم نواز کو گارڈ کی کہنی لگ گئی

September 23, 2020

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز دھکم پیل سے بچانے کی کوشش کرنے والے گارڈ کی زور دار کہنی کا نشانہ بن گئیں۔

مریم نواز بدھ کو اپنے والد کی سزا کے خلاف اپیلوں کی سماعت کے سلسلے میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئیں۔

اس موقع پر لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد عدالت کے باہر موجود تھی جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات تھی، جس کے باعث دھکم پیل ہوئی۔

عدالت کے باہر مریم نواز کو دھکم پیل سے بچاتے ہوئے گارڈ کی زوردار کہنی لگ گئی۔

گارڈ کی کہنی اتنی زور دار تھی کہ کچھ دیر کے لیے مریم نواز اپنا کندھ پکڑے کھڑی رہیں اور اپنے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو پیش آئے واقعے کا بتایا۔