پی ڈی ایم کے نام پر چارٹر آف کرپشن 2 کیا گیا، شہباز گل

September 23, 2020

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے نام پر چارٹر آف کرپشن 2 کیا گیا۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی نیوز کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ آپ نے اتحاد دراصل اپنی کرپشن بچانے کے لیے کیا۔


انہوں نے کہا کہ اقتدار کی ہوس میں اپوزیشن ملک دشمنی پر اتر آئی ہے۔

شہباز گل نے مزید کہا کہ 35 سال تک باریاں لگانے والوں کو اب بھی لیول پلیئنگ فیلڈ چاہیے۔