اسپورٹس ویئر فرم نائیک کو آن لائن سیلز پر منتقل ہونے کی توقع

September 24, 2020

لندن (پی اے) امریکی سپورٹس وئر فرم نائیک کو آن لائن سیلز پر منتقل ہونے کی توقع ہے اس کی آن لائن سیلز میں بھاری اضافہ دیکھنے میں آیا ہے وہ کورونا وائرس کی وجہ سے مندی سے واپس لوٹ آئی ہے۔ جون تا اگست کی سہ ماہی میں اس کی ڈیجیٹل سیلز میں 82 فیصد اضافہ ہوا ہے اور سٹورز پر سیلز میں کمی آئی ہے۔ نائیک نے 8 اعشاریہ 3 ارب پونڈ کا ریوینیو پوسٹ کیا۔ چین سمیت اس کی بہت ساری اہم مارکیٹوں میں بحالی عمل میں آئی ہے پچھلی سہ ماہی میں ریوینیو میں ایک تہائی سے زائد کمی ہوئی ہے کیونکہ سٹور کی بندش اور عالمی سطح پر لاک ڈائون کا سامنا تھا۔ نائیک کے چیف ایگزیکٹو جان ڈونا ہونے کہا ہے کہ سیلز کی آن لائن منتقلی ایک مستقل رحجان ہوسکتی ہے ہم جانتے ہیں کہ ڈیجیٹل ایک نیا معمول ہے آج صارف کا رخ ڈیجیٹل کی طرف ہوگیا ہے اور پیچھے نہیں ہٹے گا۔ چین، جاپان، جنوبی کوریا اور برطانیہ سمیت اس کی بڑی مارکیٹوں میں سیلز میں اضافہ ہورہا ہے جبکہ اس کی بنیادی شمالی امریکہ کی مارکیٹ گر رہی ہے۔ امریکہ میں لیٹ ٹریڈنگ میں نائیک کے حصص میں 10 فی صد سے زائد اضافہ ہوا اور نتائج وال سٹریٹ کی توقع سے بہتر تھے۔ متحارب کمپنی ایڈیڈاس نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ وہ فروخت کے رحجان میں بہتری دیکھ رہی ہے جبکہ یوگاپینٹس میکر لولو لیمن نے اپنے آن لائن بزنس میں 157 فیصد اضافہ پوسٹ کیا ہے۔