مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کی دوبارہ تنظیم سازی ہوگی، سلطانہ شاہین

September 24, 2020

ملتان(سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کی سٹی صدر سلطانہ شاہین اور جنرل سیکرٹری شاہین شفیق نے کہا ہے کہ ہماری نامزدگی ملتان کے ورکرز کی جیت اور ورکرز پر قیادت کے اعتماد کا اظہار ہے۔ ملتان میں خواتین کی یونین کونسل تک دوبارہ تنظیم سازی کی جائے گی اور نئے چہروں کو سامنے لایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جن میں چوہدری اسلم ہمایوں ایڈووکیٹ ،مسعود احمد قریشی ،ملک مشتاق کھوکھر شامل تھے۔