ایک تولہ سونے کی قیمت میں 1500 روپے کمی

September 24, 2020


ملک میں سونے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، جمعرات کو ایک تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار 500 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1500 روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونےکی قدر ایک لاکھ 12 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونےکی قیمت ایک ہزار 286 روپے کمی کے بعد 96 ہزار 451 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 35 ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 857 روپے ہے۔