میکسیکو میں انسانی قد کے برابر چوہا برآمد؟

September 24, 2020

وسطی امریکی ملک میکسیکو کے دارالحکومت میں ایک نالے کی صفائی کے دوران انسانی قد کے برابر چوہا برآمد ہوا ہے۔

میونسپلٹی ادارے کے ورکر ز اس وقت حیران ہوگئے جب انہوں نے ایک بڑے نالے کی صفائی کے دوران 22 ٹن کچرا نکالا تو نالے کے بالکل نیچے سے ایک انسانی سائز کا چوہا برآمد ہوا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سڑک کے کنارے ایک انسانی قد کے برابر چوہا موجود ہے۔

مگر ورکر جب اس کے قریب پہنچے تو انہیں اندازہ ہوا کہ یہ چوہا اصلی نہیں بلکہ انسانی قد کے برابر چوہے کا ایک مجسمہ ہے، تاہم سوشل میڈیا پر لوگ اس ویڈیو کو دیکھ کر خوب حیران ہورہے ہیں اور ویڈیو پر خوب مزے مزے کے تبصرے کررہے ہیں۔