• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کی وجہ سے کتا بھی سوشل ڈسٹینسنگ کرنے لگا


کورونا وائرس کی وبا پوری دنیا میں پھیل چکی ہے اور اس سے محفوظ رہنے کے لیے ماہرین صحت نےجو احتیاط بتائی ہے وہ ہے سوشل ڈسٹینسنگ یعنی سماجی فاصلہ، تاہم اب انسانوں کے ساتھ ساتھ جانور بھی اس ہدایت پر عمل کرنے لگے ہیں۔

جی ہاں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک کتا بھی سوشل ڈسٹینسنگ پر عمل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کتا اپنے منہ میں ایک درخت کی ٹہنی پکڑے ہوئے پارک میں چل رہا ہے اور بڑی تیزی اور سنجیدگی کے ساتھ پارک میں چہل قدمی کررہا ہے۔

پارک میں موجود لوگ اس کتے کو دیکھ کر حیران ہورہے ہیں، جبکہ ویڈیو پوسٹ کرنے والے صارف نے اس کا کیپشن لکھا ہے کہ ’’اسے دیکھو کتنی سنجیدگی سے سوشل ڈسٹینسنگ کررہا ہے‘‘۔

اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا جارہا ہے اور لوگ اس کتے کی کوشش کو خوب سراہ رہے ہیں، جبکہ ویڈیو کو اب تک تقریباً ایک لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں اور اس پر خوب مزے دار کمنٹس کررہے ہیں۔

تازہ ترین