• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


آپ نے اکثر جانوروں اور انسانوں کو ریس لگاتے ہوئے تو دیکھا ہی ہوگا، مگر آج ہم آپ کو شیر اور انسان کی ریس کے بارے میں بتاتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جس میں شیر اور انسان آپس میں دوڑ لگارہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یواے ای کے ایک چڑیا گھر میں موجود ایک شیر اور انسان میں ریس ہورہی ہے اور شیر اپنے پنجرے کے باہر موجود کھڑے شخص کو دیکھ کر دوڑنا شروع ہوجاتا ہے، صرف یہی نہیں بلکہ وہ شخص جب دوڑتا ہے تو اس کے ساتھ شیر بھی دوڑنے لگتا ہے، جہاں جہاں انسان بھاگنے لگتا ہے، وہیں شیر بھی اس کی نقل کرتے ہوئے بھاگنا شرو ع کردیتا ہے۔

فیصلہ آپ نے کرنا ہے کہ یہ مقابلہ جیتا کون ہے؟۔

تازہ ترین