مشرقی افغانستان میں فورسز کا 65 طالبان جنگجوؤں کی ہلاکت کا دعویٰ

September 25, 2020

کابل(اے ایف پی)افغان سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مشرقی افغانستان میں 65 طالبان جنگجوئوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے،اے ایف پیکےمطابق ایک جانب بین الافغان مذاکرات جاری ہیں تو دوسری جانب افغانستان میں خون بہنے کا سلسلہ نہ رک سکا،پکتیکا کے پولیس ترجمان شاہ محمد آریان نے کہا کہ کئی گھنٹوں کی لڑائی میں بڑی تعداد میں طالبان جنگجو ہلاک ہوئے ہیں،دوسری جانب افغان طالبان کے ترجمان کی جانب سے حکومتی دعوے پر فوری کوئی بیان جاری نہیں کیا۔