پیرس: چاقو حملے میں 4 افراد زخمی، دو کی حالت تشویشناک

September 25, 2020

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں چاقو حملے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔ دو زخمیوں کی حالت نازک ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پیرس میں چارلی ہیبڈو کے سابقہ دفاتر کے قریب چاقو حملے (چاقو زنی) کا واقعہ پیش آیا۔

پولیس کے مطابق چاقو حملے میں چار افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں دو کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چاقو حملے کے دو مشتبہ ملزمان تا حال فرار ہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔