کشمیر سلگتا ایشو، سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے ،غیر ملکی سفارتکار

September 26, 2020

اسلام آباد(نمائندہ جنگ ) پاک فوج کی دعوت پرلائن آف کنٹرول کا دورہ کرنیوالے غیر ملکی سفیروں اور عالمی تنظیموں کے نمائندوں نے اپنے تاثرات بیان کئے ہیں اور کہا کہ کشمیر سلگتا ایشو، سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے ،ایل اوسی کادورہ اہم ،حقائق دیکھنے کاموقع ملا، پاک بھارت مذاکرات ہونے چاہئیں،کشمیریوں کی رائے کواہمیت دیجائے،امیدہے مسئلہ مستقبل قریب میں حل کرلیاجائیگا،بھارت کسی کو ایل او سی کے اصل حقائق جاننے کا موقع ہی نہیں دیتا لیکن پاکستان نے ہمیشہ سفارتکاروں اور فوجی مبصرین کو رسائی و سہولت دی۔