امریکا، ٹک ٹاک ڈاؤن لوڈز پر پابندی کا حکم کالعدم

September 28, 2020


ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے امریکی ایپ اسٹور سے نئے ٹک ٹاک ڈاؤن لوڈز پر پابندی کے حکم کو امریکا کی عدالت نے کالعدم قرار دے دیا ہے۔

واشنگٹن کی ایک عدالت کی جانب سے امریکی ایپ اسٹور سے نئے ٹک ٹاک ڈاؤن لوڈز پر پابندی کے حکم کو کالعدم قرار دیتے ہوئے 12 نومبر سے ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی کے حکم نامے کو معطل کرنے کی درخواست کو بھی مسترد کر دیا گیا ہے۔

امریکی عدالت کے جج نے اپنے ابتدائی حکم میں ٹک ٹاک کی مالک کمپنی بائٹ ڈانس کی طرف سے دائر کر دہ درخواست پر اس ویڈیو ایپ کو فی الحال دستیاب رکھنے کی اجازت دی ہے۔

ٹک ٹاک پر زیادہ سخت پابندی امریکی صدارتی انتخابات کے ایک ہفتے بعد نومبر میں عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جج نے اس پابندی کو معطل کرنے کی کمپنی کی درخواست کو قبول نہیں کیا ہے۔