جنوبی وزیرستان: دہشت گردوں کا حملہ، کیپٹن شہید

September 28, 2020


جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی پیٹرولنگ پارٹی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے کیپٹن عبداللّٰہ ظفر شہید ہو گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے شکئی میں گزشتہ رات سکیورٹی فورسز کی پیٹرولنگ پارٹی پردہشت گردوں نے حملہ کیا، جو دہشت گردوں کی نقل و حرکت کا پتا لگا رہی تھی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 25 سالہ کیپٹن عبداللّٰہ شہید کا تعلق کوہاٹ کے علاقے لاچی سے ہے، جس نے بہادری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا۔