میر شکیل الرحمٰن کے ساتھ کھڑے ہیں، مظاہرین

September 28, 2020

پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، شرکا نے میر شکیل الرحمٰن کی بلاجواز گرفتاری کی مذمت کی اور کہا کہ وہ میر شکیل الرحمٰن کے ساتھ کھڑے ہیں۔

کراچی

کراچی میں جنگ دفتر کے باہر احتجاج کیا گیا، جس میں جنرل سیکریٹری ویمنز ونگ مسلم لیگ (ن) سندھ پروین بشیر، نائب صدر ن لیگ سندھ اقبال خاکسار، سینئر صحافی شکیل یامین کانگا، رانا محمد یوسف، دارا ظفر سمیت دیگر شریک ہوئے۔

راولپنڈی

راولپنڈی میں جنگ آفس کے باہر احتجاج میں سینئر صحافی حنیف خالد، منیر شاہ، نصرت ملک، کمال شاہ، آصف علی بھٹی، رانا غلام قادر سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ وہ میر شکیل الرحمٰن کے ساتھ کھڑے ہیں، حق اور سچ بولتے رہیں گے۔

لاہور

لاہور میں ڈیوس روڈ پر جاری احتجاجی کیمپ میں سینئر صحافی ظہیر انجم، اویس قرنی، شیر علی، محمد شفیق، فاروق اعوان، عزیز شیخ، محمد علی، ہمایوں زمان مرزا اور عائشہ اکرم نے شرکت کی۔

اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ میر شکیل الرحمٰن کی رہائی تک احتجاج جاری رہے گا۔

پشاور

پشاور میں جنگ جیو اور دی نیوز کے دفاتر کے باہر ہونے والے احتجاج میں مظاہرین نے میر شکیل الرحمٰن کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

کوئٹہ

کوئٹہ میں میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف جنگ بلڈنگ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

نواب شاہ اور بہاولپور

نواب شاہ اور بہاولپور میں بھی میر شکیل الرحمٰن کی رہائی کے لیے مظاہرہ کیا گیا۔