عائشہ خان کے شوہر میجر عقبہ کی بیٹی کے ہمراہ اہلیہ کو سالگرہ کی مبارکباد

September 29, 2020

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)میجر عقبہ نے اپنی اہلیہ اور سابقہ اداکارہ عائشہ خان اور بیٹی کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں اپنا سب کچھ قرار دیتے ہوئے سالگرہ کی مبارکباد پیش کی ہے۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرسابقہ اداکارہ عائشہ خان کے شوہر میجر عقبہ ملک نے اہلیہ کی سالگرہ پر پیار بھرا پیغام شیئر کیا ہے۔میجر عقبہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ میں اس سے زیادہ بہتر زندگی کا تصورنہیں کرسکتا تھا، میں ہر روزاللہ کاشکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے مجھے ظاہری اور باطنی طور پر اس جہاں کی سب سے زیادہ خوبصورت لڑکی سے نوازا۔انھوں نے مزید کہا کہ میرا ہونے اور مجھے اس دنیا کا سب سے زیادہ خوش قسمت شخص بنانے کیلئے آپ کا بے حد شکریہ۔