ٹب میں نہاتے ہاتھی کی ویڈیو وائرل

September 29, 2020


پانی میں اٹکھیلیاں کرتے اور ٹب میں نہاتے ہوئے ہاتھی کے بچے کی ویڈیو وائر ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہاتھیوں کے خدمت گزار نے پانی کے ٹب بھر کے رکھے ہوئے ہیں۔

ہاتھی کا بچہ ان ٹب کو دیکھتا ہے اور پھر ایک ٹب کے اندر جا کر اس میں بیٹھ جاتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر اس ویڈیو کے ساتھ عنوان دیا گیا کہ ’یہ نہانے کا وقت ہے‘۔

سوشل میڈیا پر دیگر صارفین کی جانب سے بھی اس ویڈیو کو خوب پسند کیا گیا اور ان پر تبصرے کیے گئے۔