الہ دین پارک کے سامنے یوٹرن بند کرنے سے عوام کو مشکلات

September 30, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کی اہم شاہراہ راشد مہناس روڈ پر یوٹرن بند کرنے سے حادثات میں اضافہ اور عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے الہ دین پارک سے تھوڑا آگے یوٹرن کو دو اطراف سے رکاوٹیں کھڑی کر کے بند کردیا گیا ہےجس کے سبب موٹر سائیکل سوار فٹ پاتھوں کو استعمال کررہے ہیں اور حادثات ہورہے ہیں دوسری جانب علاقہ عوام کو ایک کلو میٹر دور ملینئم مال سے یو ٹرن استعمال کرنا پڑرہا ہے عوام نے وزیر بلدیات سے نوٹس لیکر یوٹرن ٹریفک کیلئے کھولنے کا مطالبہ کیا ہے ۔