عرب امارات کا سلامتی کونسل کی رکنیت کیلئے امیدوار بننے کا اعلان

September 30, 2020

خلیجی ریاست متحدہ عرب امارات نے دو برس کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کی نشست کے لیے امیدوار بننے کا اعلان کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق عرب امارات 2022-2023 کے لیے سلامتی کونسل کا رکن بننا چاہتا ہے۔

امارتی وزیر خارجہ شیخ عبداللّٰہ بن زاید نے یہ اعلان گزشتہ روز نیو یارک میں جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں کیا۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اس کے پانچ مستقل ممبران ہیں جن کے پاس ویٹو کا اختیار ہے، ان میں امریکا، چین، روس، فرانس اور برطانیہ شامل ہیں۔

متحدہ عرب امارات کی سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن بننے کے لیے مہم کا فوکس شراکت داری کو بڑھانا، ایجادات میں اضافہ اور امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنا ہوگا۔

عرب امارات اس سے قبل 1986 اور 19087 میں بھی سلامتی کونسل کا رکن رہ چکا ہے۔

رکنیت کے لیے ووٹنگ کا آغاز جون 2021 میں ہوگا اور امیدواروں کو جیت کے لیے جنرل اسمبلی کے دو تہائی سے زیادہ ووٹ حاصل کرنا ہوں گے۔