فرانس ،جنگجو تنظیموں کو رقوم بھجوانے والے 29 افراد گرفتار

October 01, 2020

پیرس ( رضا چوہدری) فرانس کے انسداد دہشت گردی سیل نے 29افراد کو گرفتار کر لیا ہے جو جنگجو تنظیموں کو مختلف ذرائع سے رقوم فراہم کرتے رہےان پر لزام ہے کہ انہوں نے القاعدہ ، شام میں لڑنے والوں کو مختلف رقوم بھجوانے والی ایجنسیوں کے علاوہ "بٹ کوائن"کے ذریعے رقم بھجوائی ،سرکاری ذرائع کے مطابق ان افراد کے خلاف جنوری سے تفتیش جاری تھی اور دوران تفتیش ان پر الزامات ثابت ہوگئے اور ان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔