سیکرٹری لائیوسٹاک سے میٹ ایکسپورٹرز کے وفد کی ملاقات

October 01, 2020

لاہور (خبر نگار) محکمہ لائیوسٹاک گوشت برآمد کنندگان کے مسائل حل کرنے میں گہری دلچسپی رکھتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری لائیو سٹاک کیپٹن (ر)ثاقب ظفر نے میٹ ایکسپورٹرز کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس اجلاس کے دوران میٹ ایکسپورٹ انڈسٹری کو درپیش چیلنجز اور ان کے حل کے لیے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ شرکاء کو پاکستان کے میٹ سیکٹر پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی ۔ سیکرٹری لائیوسٹاک کیپٹن (ر)ثاقب ظفر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت گوشت کی حلال مارکیٹ پاکستان کے لیے زرمبادلہ کمانے کا بڑا ذریعہ بن سکتی ہے۔